16 جنوری 2014 - 20:30
پاکستان: کراچی میں ایکبار پھر دہشتگردی کا بازار گرم

پاکستان کے شہر کراچی میں ایکبار پھر دہشتگردی کا بازار گرم ہوگيا جہاں ایک گھنٹے میں چھ افراد مار دیئے گئے شارع فیصل پر جے یو آئی س کے مرکزی رہنما مفتی عثمان یار خان کو دو ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا گیا جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا، ناظم آباد میں نجی ٹی وی چینل کی گاڑی پر بھی فائرنگ میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔

ابنا: پاکستان کے شہر کراچی میں ایکبار پھر دہشتگردی کا بازار گرم ہوگيا جہاں ایک گھنٹے میں چھ افراد مار دیئے گئے شارع فیصل پر جے یو آئی س کے مرکزی رہنما مفتی عثمان یار خان کو دو ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا گیا جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا، ناظم آباد میں نجی ٹی وی چینل کی گاڑی پر بھی فائرنگ میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔   جاں بحق افراد کی لاشوں کوقانونی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس، رینجرز اور دیگر تفتیش کار موقع پر پہنچ گئے اور جائے واردات کا معائنہ کیا، پولیس حکام کےمطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گاڑی کا تعاقب کر کے فائرنگ کی۔  قتل کی دوسری واردات کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ہوئی جہاں بورڈ آفس کے قریب مسلح افراد نے نجی ٹی وی چینل کی گاڑی پر فائرنگ کرکے تین میڈیا ملازمین کو قتل کردیا۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے ٹارگٹ کر کے نجی ٹی وی چینل کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ادھر سرگودھا میں نوری گیٹ کے قریب گاڑی پر ہونے والی فائرنگ کے ایک واقعے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

.......

/169